اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو اسرائیل کی پارلیمان سے خطاب کے لیے مدعو کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر انھیں بلایا گیا تو وہ بھی فلسطینی پارلیمان سے خطاب کریں گے۔
نتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینی پارلیمان سے خطاب کے
لیے دعوت کو وہ بخوشی قبول کریں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نے محمود عباس سے کہا کہ وہ نفرت پھیلانے کے بجائے امن کے لیے کام کریں۔
ان کے خطاب سے قبل فلسطینی رہنما محمود عباس نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ سنہ 2017 کو اسرائیل کے قبضے سے خاتمے کا سال قرار دے۔